برُوشسکی زبان

برُوشَسکی ایک دلچسپ، غَیرمعمُولی اور لاثانی زبان ہَے جو دُنیا کی زبانوں کے کسی بھی خاندان سے تعلُق نہیں رکھتی۔ کہا جاتا ہےکہ برُوشو قَوم کی آبادی تقرِیباً ایک لاکھ افراد پر مُشتمل ہَے، اَلبتہ ۲۰۰۹ کے ایک مردم شماری میں کئے گئے تخممِینے کے مُطابق برُوشو لوگوں کی تعداد تقرِیباً ڈیڑھ لاکھ یا اِس سے کچھ زیادہ ہوگی۔

برُوشَسکی پاکستان کے شمال میں تِین علاقوں میں بولی جاتی ہَے جِس میں ہُنزہ، نگر، اور یاسِین شامل ہَیں۔ یہ علاقے ایک دُوسرے سے جغرافیائی لحآظ سے جُدا ہَیں جسکی وجہ سے کہا جا سکتا ہَے کہ برُوشَسکی کی تِین بولیاں معرض وجُود میں آئیں۔ ہُنزہ اور نگر کے لوگوں کا آپس میں بات کرنا آسان ہَے، بنِسبت ہُنزہ اور یاسِین کے۔ اِن جگھوں کے علاوہ برُشو قَوم آج کے زمانے میں نہ صرف پاکِستان کے شہروں میں آباد ہَیں، بلکہ دُوسرے ممالِک میں بھی بَستے ہیں۔ یہ ویب سائٹ برشو  لوگوں  کی مادری زبان کے حوالے سے ان کیلے  بہت  فائدہ مند  ثابت  ہوسکتی  ہے. 

برُوشَسکی صوتیات

ہُنزہ اور نگر کی برُوشَسکی میں ۳۴ کانسونَنٹ فونیمز اور ۵ وول فونیمزہَیں۔ اِلبتہ یاسِین کی برُوشَسکی کے فونیمز کی تعداد ذرا مُختلف ہَے، مثلاً یاسِین کی برُوشَسکی میں تِین ۔فونیمز موجُود ہَیں

 

Share